رسائی کے لنکس

بھارت: دیویانی کھوبرا گڑے کا اقوام متحدہ مشن میں تبادلہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

39 سالہ بھارتی سفارت کار دیویانی پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک بھارتی خاتون کی ویزہ درخواست میں دروغ گوئی کی جنہیں وہ اپنے ہاں ملازمہ رکھنا چاہتی تھیں۔ گزشتہ ہفتے نیویارک پولیس نے دیویانی کو حراست میں بھی لیا تھا۔

بھارت نے کہا ہے کہ اس نے دیویانی کھوبرا گڑے کا امریکہ میں قائم اپنے قونصل خانے سے تبادلہ کر کے اقوام متحدہ کے لیے بھارتی وفد میں تعینات کردیا ہے۔

اس اقدام کے بعد نئی دہلی کی توقع ہے کہ ویزے سے متعلق ’دھوکا دہی‘ کے الزامات کے علاوہ دیویانی کھوبراگڑے کو اپنی ملازمہ کو کم اجرت دینے پر ہونے والی قانونی کارروائی سے نجات مل جائے گی۔

نیویارک کے قونصل خانے میں تعینات بھارت کی سفارت کار دیویانی کے تبادلہ کے اس فیصلے پر عمل درآمد سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اس کی منظوری درکار ہو گی۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ امریکی وزارت خارجہ سے اسے اجازت ملے گی یا نہیں۔

39 سالہ بھارتی سفارت کار دیویانی پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک بھارتی خاتون کی ویزہ درخواست میں دروغ گوئی کی جنہیں وہ اپنے ہاں ملازمہ رکھنا چاہتی تھیں۔ گزشتہ ہفتے نیویارک پولیس نے دیویانی کو حراست میں بھی لیا تھا۔

نئی دہلی نے گرفتاری کے وقت کھوبرا گڑے سے روا رکھے جانے والے سلوک پر شکایت کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

بھارتی سفارت کار کے بقول دورانِ تفتیش ان سے برتے جانے والے "ناروا سلوک' کے باعث وہ متعدد بار آبدیدہ ہوئیں جب کہ انہیں سفارتی استثنیٰ کے باوجود عام مجرموں اور منشیات کے عادی قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

تاہم امریکی عہدیدار نے ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں کہ دیویانی سے ناروا سلوک اخیتار کیا گیا۔ استغاثہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دیویانی کو کسی دوسرے ملزم سے زیادہ سہولیات دی گئی تھی۔

بھارتی سفارت کار کو اپنے خلاف عائد الزامات کی بھی نفی کرتی ہیں اور اُنھیں تحویل میں لیے جانے کے بعد ڈھائی لاکھ ڈالرز کے زرِ ضمانت کے عوض رہا کیا جاچکا ہے۔ تاہم ان کا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بدستور امریکی حکام کی تحویل میں ہیں۔
XS
SM
MD
LG