امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت تمام ممالک کو امریکہ میں ادویات برآمد کرتے ہوئے واشنگٹن کی طرف سے طے کردہ معیار کا لازمی خیال رکھنا پڑے گا۔
مارگریٹ ہیمبرگ نے یہ بات اپنے حالیہ دورہ بھارت کے بعد کہی اگرچہ ان کا کہنا تھا کہ اس ضابطے کے نفاذ میں صرف نئی دہلی ہی کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔
ہیمبرگ نے ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مزید معائنہ کار بھارت بھجوائے جارہے ہیں جو کہ وہاں ادوایات بنانے والے کارخانوں میں حفاظت اور معیار کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے بھارتی محکمہ صحت سے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کے تحت حفاظتی معیار میں تعاون کیا جائے گا۔
امریکہ کو ادویات برآمد کرنے والے ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔