رسائی کے لنکس

برمنگھم: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیت لی


بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی۔

'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی' کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے میزبان ملک انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس س قبل فائنل میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی مگر میچ بارش کی وجہ سے مقررہ وقت پر شروع نہیں کیا جا سکا۔

بھارت کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جبکہ انگلینڈ نے
اسٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنن کو فائنل میچ میں کھیلنے کا موقع دیا۔

بارش کے بعد دونوں ٹیموں کو 20، 20 اوورز کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور ریوندرا جڈیجہ بالترتیب 43 اور 33 رنز بنا کر قابل ِ ذکر رہے۔

129رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں انگلینڈ کی ٹیم 124 رنز ہی بنا سکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

1998ء سے شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کا یہ آخری ٹورنامنٹ تھا۔ مستقبل میں اس کی جگہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ لے گا۔

بھارت اس سے قبل دو بار فائنل میں پہنچا۔ 2000ء میں اسے نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی جب کہ 2002ء کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

مشترکہ اعزاز کی وجہ بھی بارش ہی تھی کیونکہ اس نے دونوں روز میچ کو متاثر کیا اور بالآخر دونوں ٹیموں کو ہی فاتح قرار دے دیا گیا۔

انگلینڈ اس سے قبل صرف 2004ء میں صرف ایک بار چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچ سکا جس میں اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

XS
SM
MD
LG