رسائی کے لنکس

بھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں مشتبہ ماؤ باغیوں نے باردوی سرنگ کا حملہ کرکے 12 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

ہفتہ کو یہ واقعہ جھارکھنڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ماؤ باغیوں نے پولیس کی ایک غاری کو نشانہ بنایا۔

قومی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چالیس سال سے جاری ماؤ عسکریت پسندی بھارت کی داخلی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ماؤ باغی بھارت کی تقریباً 20 سے زائد ریاستوں میں سرایت کر چکے ہیں اور وہ اپنی پر تشدد کارروائیوں کا یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ وہ غریبوں کو ملازمتیں اور زمین دلوانے کے لیے کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG