رسائی کے لنکس

بھارت: مطلوب مشتبہ شدت پسند گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کشمنر ایس این سریواستوو نے بتایا ہے کہ ٹُنڈا کو نیپال کی سرحد کے قریب بھارتی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

بھارت میں پولیس نے مطلوب ترین مشتبہ شدت پسند عبد الکریم ٹُنڈا کو گرفتار کیا ہے۔

نئی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کشمنر ایس این سریواستوو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ٹُنڈا کو جمعہ کو نیپال کی سرحد کے قریب بھارتی علاقے سے گرفتار کیا گیا اور ان کے بقول اس کے قبضے سے ایک پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق عبدالکریم دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے جن میں متعدد بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے مقدمے بھی شامل ہیں۔

ان میں 1996ء سے 1998ء تک نئی دہلی، کانپور اور لدھیانہ سمیت مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے جن میں 21 افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مشتبہ شدت پسند کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ بم بنانے کا ماہر ہے اور بم بنانے کے دوران بارودی مواد میں ہونے والے دھماکے میں وہ اپنا بایاں بازو گنوا بیٹھا۔ اسی مناسبت سے اسے ٹُنڈا کہا جاتا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق 70 سالہ عبدالکریم کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ہے اور پاکستان میں مقیم بھارت کو مطلوب حافظ سعید سے بھی اس کے قریبی تعلقات ہیں۔
XS
SM
MD
LG