رسائی کے لنکس

بھارت نےسری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

  • واشنگٹن

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے میزبان سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1 – 3 سے جیت لی ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے میزبان سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1 – 3 سے جیت لی ہے۔

ایک روزہ میچوں میں بھارت کی یہ 400 ویں فتح ہے۔

منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رن بنائے تھے۔ جواباً بھارتی ٹیم نے 252 رن کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی فتح میں ورت کوہلی کی شان دار اننگز نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 128 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ایک روزہ میچوں میں کوہلی کی یہ 13ویں اور سری لنکا کے خلاف پانچویں سینچری تھی۔

کوہلی نے سریش رائنا کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 112 گیندوں پر 146 رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنر شپ قائم کرکے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رائنا نے 51 گیندوں پر 58 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 21 رن سے فتح حاصل کی تھی جب کہ دوسرا میچ سری لنکا نے 9 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ تیسرے میچ میں بھارت نے میزبان ملک کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہفتے کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG