رسائی کے لنکس

خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 104 رنز بنا سکی۔

بھارت نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بنکاک میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میچ میں اتوار کو بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت کی ٹیم نے مقررہ 20 اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے ۔

اگرچہ بھارتی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہی تاہم متالی راج ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرتی رہی۔ انہوں نے 73 رنز بنا ئے جبکہ جھولن گوسوامی نے دس گیندوں پر 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے اسکور کو 121 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستانی ٹیم کی سب سے کامیاب باولر انعم امین رہیں جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ سعدیہ یوسف اور ثنا میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 104 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی طرف بسمہ معروف 25رنز اور جویریہ خان 22 رنز کے ساتھ نمایا ں رہیں۔

بھارتی ٹیم کی متالی راج کو عمدہ بیٹنگ پر میچ اور ٹورنا منٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG