رسائی کے لنکس

پروڈیوسر سوربھ پانڈنے کا کہنا ہے کہ ’تجھ سے ہی رابطہ‘ ایک لو اسٹوری ہے جس کا مین کریکٹر ایسا شخص ہے جس کی دو بیویاں ہیں۔ یاسر شاہ یہ کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کی ایک بیوی کا کردار سارہ خان ادا کریں گی

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں یہ اطلاع بہت تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ بھارتی ٹی وی ڈراموں ’سپنا بابل کا‘ اور ’بدائی‘ کی اداکارہ سارہ خان پاکستانی ٹیلی فلم ’تجھ سے ہی رابطہ‘ میں کام کریں گی۔ یہ ٹیلی فلم عید کیلئے خصوصی طور پر تیار کی جا رہی ہے۔

فلم میں سارہ خان کے ہیرو ہوں گے یاسر شاہ جو ٹیلی فلم کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ یاسر اس سے قبل پاکستانی ڈرامہ سیریل ’کھویا کھویا چاند‘میں اداکاری کر چکے ہیں۔

فلمی ویب سائٹ ’ہپ ان پاکستان‘ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر سوربھ پانڈنے کا کہنا ہے کہ ’تجھ سے ہی رابطہ‘ ایک لو اسٹوری ہے جس کا مین کریکٹر ایسا شخص ہے جس کی دو بیویاں ہیں۔ یاسر شاہ یہ کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کی ایک بیوی کا کردار سارہ خان ادا کریں گی۔ دوسری بیوی کا کردار ایک بھارتی نژاد کینیڈین لڑکی سونی ادا کریں گی۔ فلم میں یاسر پیار اور فرض کے درمیان الجھا ہوا نظر آتا ہے‘۔

کچھ اطلاعات کے مطابق ٹیلی فلم ’تجھ سے ہی رابطہ‘ پاکستان کا نجی ٹی وی چینل ’ہم‘ پیش کرے گا۔ تاہم، ’ہم‘ٹی وی کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ لیکن اگر واقعی سارہ پاکستانی ٹیلی فلم میں کام کرتی ہیں تو اس سے پاکستان میں موجود ان کے فینز بہت خوش ہوں گے۔

سارہ کا فیملی سوپ ’بدائی‘ پاکستان میں خوب شہرت حاصل کرچکا ہے۔ جس زمانے میں یہ اسٹار پلس سے پیش ہوتا تھا پاکستانی شائقین اس کا بے تابی سے انتظار کرتے تھے۔

XS
SM
MD
LG