رسائی کے لنکس

سرحد پار کرنے والا کشمیری لڑکا پاکستان کے حوالے: بھارتی اخبار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اٹھمقام سے تعلق رکھنے والا سمیر کیانی جمعرات کو غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی علاقے میں چلا گیا جہاں اسے بھارتی فوجیوں نے روک لیا۔

بھارت کے روزنامہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ایک 11 سالہ لڑکے کو بھارتی فوج کے حکام نے منگل کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔

اٹھمقام سے تعلق رکھنے والا سمیر کیانی جمعرات کو غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی علاقے میں چلا گیا جہاں اسے بھارتی فوجیوں نے روک لیا۔

خبر میں حکام کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکے کے روکے جانے کے بعد پاکستانی حکام کو ہاٹ لائن کے ذریعے اس کی بھارت میں موجودگی اور خیریت کے بارے میں ایک فوری پیغام بھیجا گیا۔

اس پیغام میں ایک دو طرفہ میٹنگ کی درخواست بھی کی گئی تھی تاکہ سمیر کو اس کے والدین تک جلد سے جلد واپس پہنچایا جا سکے۔

اخبار نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر میٹنگ کے بعد لڑکے کو پاکستانی فوج کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سمیر کو تحفے میں کپڑوں کا ایک نیا جوڑا اور اس کے اہل خانہ کے لیے مٹھائی بھی دی۔

حالیہ مہینوں میں کشمیر کو پاکستان اور بھارت میں تقسیم کرنے والی ’لائن آف کنٹرول‘ پر طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG