رسائی کے لنکس

بھارت: مئی میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ


بھارت: مئی میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ
بھارت: مئی میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

سوسائٹی آف انڈین موبائل مینو فیکچررز (سیام)نے بدھ کے روز کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں بھارت میں کاروں کی فروخت میں پچھلے سال اسی مہینے کے مقابلے میں 31 فی صد اضافہ ہوا ہے، اور جو بھارتی تاریخ میں اس حوالے سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تجارتی گروپ کا کہنا ہے کہ ٹرکوں، بسوں اور دوسری کمرشل گاڑیوں کی فروخت بھی بڑھی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 58 فی صد زیادہ ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ معیشت کے پھیلاؤ اور آمدنیوں میں اضافے نےاس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔لیکن عہدے داروں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور اگر اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے کم رہیں تو آنے والے مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوسکتی ہے۔

چین کے بعد بھارتی معیشت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے اور دنیا کی بڑی موٹر کمپنیوں کے لیے بھارتی مارکیٹ آمدنی کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔

مئی کے مہینے میں بھارتی کار سازکمپنی ماروتی سوزوکی کی فروخت 21 فی صد بڑھی ہے جب کہ اسی عرصے میں اس کی قریبی حریف ہونڈائی کی فروخت میں 16 فی تک اضافہ ہوا ہے۔

مئی میں امریکی کمپنی فورڈ کی نئی گاڑیوں کی طلب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG