رسائی کے لنکس

دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے


مہندرا سنگھ دھونی (فائل فوٹو)
مہندرا سنگھ دھونی (فائل فوٹو)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے پیغام میں کہا گیا کہ"ایم ایس دھونی نے فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ویرات کوہلی چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔"

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

منگل کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا۔

"ایم ایس دھونی نے فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ویرات کوہلی چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔"

یہ اعلان آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے فوری بعد سامنے آیا۔ یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اور چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے دو، صفر سے کامیابی حاصل کر کے سیریز جیت لی تھی۔

دھونی کے اچانک ریٹائر ہونے کے فیصلے کے محرکات اور اس کی وضاحت کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

33 سالہ دھونی نے نوے ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں جس میں انھوں نے 4876 رنز بنائے۔

XS
SM
MD
LG