رسائی کے لنکس

ذات پات پر بننے والی بھارتی فلم کو پابندی کا سامنا


ذات پات پر بننے والی بھارتی فلم کو پابندی کا سامنا
ذات پات پر بننے والی بھارتی فلم کو پابندی کا سامنا

بھارت کی تین ریاستوں نے بالی ووڈ میں بننے والی ایک نئی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جس میں ذاتوں کی بنیاد پر کوٹے کی تقسیم کے متنازعہ مسئلہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ریاست اتر پردیش، پنجاب اور آندھرا پردیش کی حکومتوں کی جانب سے ’’آراکشن‘‘ یا ’’تحفظات‘‘ نامی اس فلم پر پابندی اس خدشہ کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے کہ اس سے ذاتوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم میں نچلی ذات کے افراد کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں بھارت کے تعلیمی نظام میں موجود کوٹہ سسٹم کو موضوع بنایا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں اور جامعات میں نچلی ذات کے لوگوں کے لیے نشستیں مختص کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں رائج ذات پات کے نظام کے تحت لوگوں کو ان کے خاندانی پسِ منظر، نسل اور طرزِ بود و باش کی بنیاد پر معاشرتی درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ جدید بھارت میں ایک حساس موضوع بن چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG