رسائی کے لنکس

بھارتی عدالت نے دہشت گردی کے پانچ ملزمان کو مجرم قرار دے دیا


بھارتی عدالت نے دہشت گردی کے پانچ ملزمان کو مجرم قرار دے دیا

بھارتی عدالت نے دہشت گردی کے پانچ ملزمان کو مجرم قرار دے دیا

ایک بھارتی عدالت نے کالعدم پاکستانی تنظیم "جیشِ محمد" کے پانچ مبینہ ارکان کو بھارت کے خلاف جنگ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

پانچوں ملزمان پر بھارت کے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پیر کے روز فردِ جرم عائد کی گئی ۔

پانچوں ملزمان کو 2003 میں نئی دہلی کے ملینئم پارک کے علاقے میں ہونے والے ایک پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ مقابلے میں ملزمان کے دو مبینہ ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری تعداد برآمد ہوئی تھی جس میں گرینیڈ لانچرز بھی شامل تھے۔

پانچوں ملزمان کوانکے جرائم ثابت ہونے پر سزا جمعرات کو سنائی جائے گی۔ ملزمان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG