رسائی کے لنکس

کراچی میں بھارتی مصنوعات کی پہلی سولو نمائش


فائل
فائل

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے 'ایکسپو سینٹر' میں بھارتی مصنوعات کی پہلی سولو نمائش ’’انڈین ایکسپو‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے 'ایکسپو سینٹر' میں بھارتی مصنوعات کی پہلی سولو نمائش ’’انڈین ایکسپو‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔

بھارتی اشیاء کی اس نمائش کا افتتاح جمعے کو کراچی کے صنعتکار سراج قاسم تیلی نے کیا۔ اس موقع پرزبیر موتی والا سمیت دیگر صنعتکار اور تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدوں کے تحت ہونے والی "انڈین ایکسپو" نامی بھارتی اشیاء کی اس نمائش میں 35 بھارتی کمپنیوں سمیت 65 ارکان پر مشتمل بھارتی سرمایہ کار اور تاجروں کا وفد بھی شریک ہے۔ 'انڈین ایکسپو' نامی یہ نمائش 21 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

'انڈیا ایکسپو' نمائش کا انعقاد فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن اور کراچی چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ پینتیس بھارتی کمپنیوں نے نمائش میں بھارتی برانڈ کے ٹیکسٹائل، فیشن جیولری، فیشن فٹ ویئر، لیدر، کیمیکلز، فارما سیوٹیکلز، اسٹیشنری، صنعتی استعمال کی اشیاِ، ڈیزل انجن، پمپنگ سیٹ، جنریٹرز، آٹوپارٹس، موٹرسائیکل کے پرزے اور دیگر اشیا سمیت الیکٹریکل آئٹَمز، سولر انرجی ایگرو اور ڈیری مصنوعات، مصالحہ جات، ہینڈ ٹولز، روفنگ شیٹ سمیت دیگر تعمیراتی آئٹمز کے اسٹالز لگائے ہیں۔
XS
SM
MD
LG