رسائی کے لنکس

دیوآنند فلموں میں پھر نظر آئیں گے ، ہم دونوں کا ری میک بنے گا


دیوآنند فلموں میں پھر نظر آئیں گے ، ہم دونوں کا ری میک بنے گا
دیوآنند فلموں میں پھر نظر آئیں گے ، ہم دونوں کا ری میک بنے گا

اپنے دور کے شہرہ آفاق بھارتی اداکار دیو آنند اپنی پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ فلم 'ہم دونوں' دوبارہ بنارہے ہیں۔ سوچئے ایسے دور میں جب کہ فلم اسکرین پر عامر خان، سلمان خان اور رنبیر کپور جیسے جواں سال ہیروز کی بادشاہت ہے وہاں یہ ہیروز دیو آنند کی مخصوص اداکاری والی فلمیں کیسی لگیں گی ؟

مگر یہ حقیقت ہے ۔ دیوآنند کا کہنا ہے کہ فلم "ہم دونوں" میں جو اداکاری انہوں نے کی وہ غیر معمولی تھی اور انہیں اس پر فخر ہے۔ دیوآنند کا کہنا ہے کہ وہ' ہم دونوں'کی ری میکنگ کرنا چاہتے ہیں مگر ری میکنگ کو لے کر انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سب سے بڑا مسئلہ کاسٹ کا ہے۔ وہ جس اداکار یا اداکارہ کے پاس فلم کا پروپوزل لے کر جاتے ہیں وہ کس نہ کسی طرح منع کردیتاہے ۔ سب سے پہلے وہ رشی کپور کے پاس گئے جنہوں نے رنبیر کپور کو آگے کردیا۔ سائرہ بانو کو بلایا گیا تومعلوم ہوا دلیپ کمار ان دنوں بیمار ہیں ۔ امیتابھ بچن شہر سے باہر تھے۔ دپیکا پڈکون بھی باہر گئی ہوئی ہیں۔ شاہ رخ خان برلن گئے ہوئے تھے۔ سادھنا کے پیروں میں تکلیف ہے ۔ نندا دبلی پتلیبہت ہے۔کرن جوہر نے آنے کا وعدہ کیا تھا مگر یہ وعدہ وفا نہ ہوسکا۔

ہم دونوں کی ری میکنگ کلر ہوگی یا بلیک اینڈ وائٹ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہم دونوں ' لو اسٹوری ہے جس میں رومانس، تشدد، جنگ سب کچھ ہے ۔ یہ کوئی قتل کی مسٹری فلم تو نہیں کہ بلیک اینڈ وائٹ میں ہی اچھی لگے۔

دیوآنند پرانی فلموں کی ری میکنگ کے خلاف تھے بلکہ اگر کوئی ان کی فلم کی ری میکنگ کی اجازت مانگتا تو دیو آنند منع کردیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے پرتیش نندی اور اجے دیوگن کو منع کردیا تھا ۔ میں ری میکنگ کے ہی خلاف تھا میں کسی بھی چیز کا کتنا ہی اچھا ری میک کیوں نہ کرلوں اصل چیز پھربھی یاد آئے گی۔

دیوآنند نے حال ہی میں اپنی خود نوشت میں لکھا ہے کہ وہ اپنے دور کی مشہور اداکارہ زینت امان سے محبت کرتے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ زینت انہیں پسند تھیں مگر انہوں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا۔ بلکہ بات اس سے پہلے ہی کھل کر سامنے آگئی۔ وہ میری فلم کی ہیروئن تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اس کے ساتھ کچھ اور فلمیں کروں مگر تبھی راج کپور درمیان میں آگئے اور وہ زینت امان کو لے اڑے۔ ۔۔اور یوں ان کے ارمان دل ہی میں رہ گئے ۔

XS
SM
MD
LG