رسائی کے لنکس

کشمیر میں چار مشتبہ باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے پاکستانی علاقے سے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں داخل ہونے والے چار مشتبہ باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جے ایس برار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو کشمیر کو تقسیم کرنے والی ’’لائن آف کنٹرول‘‘ کے قریب اُڑی سیکٹر میں پیش آیا۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان بھارتی دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی آزادی یا پھر پاکستان سے اس کے الحاق کے لیے مسلمان علیحدگی پسندوں نے 1989ء سے ایک تحریک شروع کر رکھی ہے اور اس کے خلاف بھارتی افواج کی کارروائیوں میں اس متنازع خطے میں اب تک 68 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی حکام کا الزام ہے کہ پاکستان علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے تاہم وہ یہ اعتراف بھی کرتے ہیں کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے بعد سے تشدد کی ان کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG