رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے علاقے کھوجا باغ میں پہلے سے گھات لگائے شدت پسندوں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں منگل کی شب سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد مارے گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حملے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے علاقے کھوجا باغ میں پہلے سے گھات لگائے شدت پسندوں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

علاقائی انتظامیہ نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ لگ بھگ چھ ہفتوں سے صورت حال خاصی کشیدہ ہے اور اس دوران بھارتی سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 60 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

منگل کی صبح ہی سری نگر کے مضافات میں ایک مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار افراد مارے گئے تھے، جس کے بعد احتجاج مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آئی۔

واضح ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تشدد کی حالیہ لہر کا آغاز ایک علیحدگی پسند کشمیری کمانڈر برہان وانی کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد ہوا۔

بھارتی سکیورٹی فورسز برہان وانی کی ہلاکت کو کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی میں حاصل کی گئی ایک بڑی کامیابی قرار دیتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG