رسائی کے لنکس

بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو ہلاک کردیا


بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو ہلاک کردیا
بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو ہلاک کردیا

بھارت فوج نے کہا ہے کہ اُس نے کشمیر کے بھارتی کنٹرول کے علاقے میں تین مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ فوج نے لائین آف کنٹرول کے قریب، جو کشمیر کے متنازع علاقے کو عملاً بھارت اور پاکستان کے درمیان تقسیم کرتی ہے،جنگجوؤں کی بھارتی کشمیر کے شمالی سیکٹر میں داخل ہونے کی ایک کوشش کا ناکام بنا دیا۔

بھارتی کشمیر میں ایک دوسرے مقام پر جمعے کے روز ایک آدمی اُس وقت ہلاک ہوگیا، جب سری نگر میں بھارت کے مخالف احتجاجی مظاہرین نے ایک مسافر بَس پر پتھراؤ کیا۔

جمعے کے روز تشدّد کے ان واقعات سے ایک دن پہلے بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے بھوٹان میں اپنی ملاقات کے دوران، جو مہینوں میں اس قسم کی پہلی ملاقات تھی، قیام امن کے معطل مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG