رسائی کے لنکس

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں، متعدد زخمی


بھارت کی نیم فوجی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار غلیل سے مظاہرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بھارت کی نیم فوجی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار غلیل سے مظاہرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مظاہرے نماز عید الفطر کے بعد شروع ہوئے، سینکڑوں مشتعل مظاہرین سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کرتے رہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جمعہ کو مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

یہ مظاہرے نماز عید الفطر کے بعد شروع ہوئے، اور سینکڑوں مشتعل مظاہرین سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کرتے رہے۔

حکام کے مطابق سری نگر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے ’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ کے نعرے لگائے۔

عہدیداروں کے مطابق مظاہرے خطے کے دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اس سے قبل بھی اس طرح کے مظاہروں سے حالات کشیدہ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG