رسائی کے لنکس

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کا امکان


ایگزیبیٹرز کو دو روز قبل ہی بھارتی فلموں کی نمائش پرعائد پابندی اٹھانے کا اعلان کرنا تھے لیکن کوئٹہ حملے کے باعث اسے ایک دوروز کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

بھارت میں پاکستانی اداکاروں ماہر ہ خان اورفواد خان کی فلموں کو نمائش کی اجازت ملنے کے بعدبالی وڈ کی فلموں کے پاکستان میں ریلیز ہونےکا امکان ہے۔سینما مالکان اورایگزیبیٹرزنے پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی بھارت میں ریلیز کو خوش آئند قراردیا ہے۔

ایگزیبیٹرز کو دو روز قبل ہی بھارتی فلموں کی نمائش پرعائد پابندی اٹھانے کا اعلان کرنا تھے لیکن کوئٹہ حملے کے باعث اسے ایک دو روز کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

چیئرمین پاکستان ایگزیبیٹرزاینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری کے مطابق ہمارا بنیادی مطالبہ بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر سے پابندی ہٹانا تھا۔ ماہرہ خان اورفواد خان کی فلموں کونمائش کی اجازت مل گئی اور وہ شیڈول کے مطابق ریلیز ہوں گی۔ اس صورتحال میں ہم بھی بھارتی فلموں کی ریلیز سے پابندی ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سینما مالکان اورایگزیبیٹرز کا اجلاس دو روز سے جاری ہے۔ اجلاس میں سینما کودرپیش مالی نقصان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

بھارتی فلموں کو پاکستانی سینماؤں میں دکھائے جانے سے ایک اور اہم پیشرفت بھی سامنے آئی ہے۔ فواد خان کی ’اے دل ہے مشکل ‘اور اجے دیوگن کی’ شیوائے‘ کو وزارت تجارت نے این او سی جاری کردیا ہے اور اب سنسرب ورڈز دونوں فلموں کا جائزہ لیں گے۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کےچیئرمین مبشرزیدی کا کہنا ہے جیسے ہی فلمیں سرٹیفکیٹ کے لئے جمع کرائی جائیں گی ہم ان کا جائزہ لیں گے۔

فواد خان اسٹارر ’اے دل ہے مشکل‘ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ فلم کے پروڈیوسر دھرما پروڈکشنز اور پاکستان میں فلم کے ڈسٹری بیوٹر ڈسٹری بیوشن کلب کے درمیان پبلسٹی میٹریل کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG