رسائی کے لنکس

بھارتی بحریہ کی صومالی سمندری ڈاکوؤں کے خلاف کارروائى


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بحری فوج نے جزائر لَشکوا دیپ کےقریب سمندری ڈاکوؤں کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا

بھارت کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اُس نے ملک کے جنوب مغربی ساحل سے پرے جزائر لَشکوا دیپ کےقریب سمندری ڈاکوؤں کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا۔

بحریہ نے کہا ہے کہ مالٹا کے پرچم والے ایک بڑے مال بردار جہاز نے ہفتے کے روز یہ کہتے ہوئے مدد کی درخواست کی تھی کہ چار اُسی قسم کی چھوٹی کشتیاں اُس کی جانب بڑھ رہی ہیں، جیسی کشتیاں صومالیہ کے بحری قزاق اپنے حملوں میں استعمال کرتے رہے ہیں۔

بھارتی بحریہ نے ملِینا وَن نامی جہاز کی مدد کے لیے ایک گشتی کشتی، ایک ہیلی کاپٹر اور کچھ کمانڈو فوجیوں کو روانہ کردیا۔بحریہ کا کہنا ہے کہ جس خطرے کی اطلاع دی گئى تھی اُسے فوجی مداخلت کے بغیر ہی دور کردیا گیا۔ تاہم اُس نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

ممکنہ حملہ آوروں کی شناخت کا معاملہ بھی غیر واضح ہے ۔ صومالیہ کے سمندری ڈاکو اس سے پہلے صومالیہ اور بھارت کے درمیان آدھے راستے تک حملے کرتے رہے ہیں۔ اور اگر یہ حملہ بھی وہی ڈاکو کررہے تھے تو پھر یہ آج تک اُن کی سب سے طویل فاصلے پر کی جانے والی کوشش تھی۔

XS
SM
MD
LG