رسائی کے لنکس

بھارت کے وزیراعظم جاپان اور تھائی لینڈ کے دورے پر


منموہن سنگھ جاپان میں تین روز گزاریں گے جہاں وہ توانائی اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔

بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے پیر سے جاپان اور تھائی لینڈ کے پانچ روزہ دورے کا آغاز کیا۔

منموہن سنگھ جاپان میں تین روز گزاریں گے جہاں وہ توانائی اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔

بھارت کے وزیراعظم کی اپنے جاپانی ہم منصب شینزو آبے سے ملاقات میں توقع ہے کہ جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں عسکری اور تجارت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بدھ کو منموہن سنگھ کی جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

بھارتی وزیراعظم 30 اور 31 مئی کو بینکاک جائیں گے جہاں وہ تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگلک شنیواترا سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے میں وہ دفاع، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
XS
SM
MD
LG