رسائی کے لنکس

بھارت: بنگلور میں دو بم ناکارہ بنادیے گئے


بھارت: بنگلور میں دو بم ناکارہ بنادیے گئے
بھارت: بنگلور میں دو بم ناکارہ بنادیے گئے

بھارتی پولیس نے اتوار کے روز جنوبی شہر بنگلور میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب کم از کم دو بموں کو ناکارہ بنا دیاہے ۔ ایک روز قبل اسی علاقے میں دو چھوٹے چھوٹے بم دھماکوں میں لگ بھگ 15 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
عہدے داروں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس کے بعد اتوار کے روز اس کے بعد انڈین پریمیر لیگ کے باقی ماندہ کرکٹ میچ بنگلور سے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جب پولیس کو چنا سوامی اسٹیڈیم کے قریب پھٹنےوالے بم مل گئے۔

ہفتے کے رو ز اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکے اس سے چند ہی منٹ قبل ہوئے جب آئی پی ایل کا ایک میچ شروع ہونے ہی والا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان چھوٹے اور کم طاقت کے بم دھماکوں سے ہزاروں تماشائیوں میں افرا تفری پھیل گئی

کسی نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان بم دھماکوں کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG