رسائی کے لنکس

ریئلٹی شوز، فلموں سے بھی زیادہ آمدنی کا ذریعہ


انٹرٹینمٹ چینلز پر امیر ترین ایڈورٹائزرز کی جانب سے اشتہارات کی بارش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹی وی نیٹ ورکس بھی اپنی مارکیٹ کو قائم رکھنے کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ اسٹار کاسٹ، مہنگے ترین سیٹس اور بے حد خوبصورت لوکیشنز ہر چیز کا استعمال کھل کیا جاتا ہے

بالی وڈ کی چمک دمک اور شان و شوکت دیکھ کر، ہر کوئی یہی سمجھتا ہے کہ بالی وڈ میں تمام آرٹسٹوں کو بڑے ’بھاری بھرکم‘ معاوضہ دیے جاتے ہیں۔ لیکن نہیں ۔۔ بالی وڈ کو بھی اس معاملے میں جس نے مات دے دی ہے وہ ہے ٹی وی پردکھائے جانے والے رئیلٹی شوز۔

بھارتی اخبار ’مڈڈے‘ نے ایک تازہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹی وی انڈسٹری 15فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے اور اسی حساب سے انٹرٹینمٹ چینلز پر امیر ترین ایڈورٹائزرز کی جانب سے اشتہارات کی بارش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹی وی نیٹ ورکس بھی اپنی مارکیٹ کو قائم رکھنے کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ اسٹار کاسٹ، مہنگے ترین سیٹس اور بے حد خوبصورت لوکیشنز ہرچیز کا استعمال کھل کرفراخدلی سے کیا جاتا ہے۔

بات ہو ٹی وی شوز کی اور رئیلٹی شوکا ذکر نہ ہو، ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ رئیلٹی شوز کو ناظرین میں بے انتہا مقبولیت کی وجہ سے ’ڈارلنگ آف شوز‘ بھی کہا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان دنوں یہ خبریں گرم ہیں کہ ’بگ باس‘ کے پچھلے سیزن میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجانے والے اپن پاٹل اورکرشمہ تنا کو سیلبرٹی ڈانس شو’ نچ بلئے‘ کی پانچ قسطوں میں شرکت کے لئے دوکروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔

شو کے فارمیٹ میں بھی اس بار تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق شو میں حصہ لینے والے کپلز کو نہ صرف مل کر ڈانسنگ کی صلاحیتیں دکھانا ہوں گی بلکہ جب تک یہ شو سے باہر نہیں ہوجاتے تب تک انہیں ساتھ رہنا ہوگا۔

اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ سنی دیول پروڈکشن کی فلم کے لئے انہیں سواکروڑ دئیے جارہے تھے لیکن ’نچ بلئے‘ کی آفر کے بعد انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔اپن کے منیجرنے بھی ان خبروں کی تصدیق کی کہ انہوں نے رئیلٹی شو میں شرکت کے لئے فلم چھوڑ دی ہے۔

’نچ بلئے‘ کے نئے ایڈیشن میں شرکت کرنے والوں کو ان کی مقبولیت کے حساب سے چار لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک دئیے جائیں گے۔

مہنگا معاملہ
رواں سال جب سے ایکتا کپور نے ’نچ بلئے‘ کی پروڈکشن کمان سنبھالی ہے۔ اس کا بجٹ ’بمپر بجٹ‘ ہوگیا ہے۔ ہر ہفتے شو کے شرکا کو چار سے پندرہ لاکھ ادا کئے جارہے ہیں۔یہ معاوضہ مقبولیت کی بنیاد پر ادا کیا جاتا ہے۔ مثال کے طورپر پائل روہتگی اوران کے ریسلر شوہرسنگرام سنگھ کوہرہفتے دو لاکھ روپے یا اس سے بھی کم پیسے ادا کیے جارہے ہیں۔

جہاں تک سوال ہے رئیلٹی ڈانس شوز کا تو ان میں پرا تیوشا بینرجی ،سدھارتھ شکلا اور درشتی دھامی نے فی ہفتہ دولاکھ روپے کمائے۔ ان میں سے کچھ نے ٹی وی سوپ کرنے کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز کے میکرز کے ساتھ فکس دولاکھ مہینے کا کنٹریکٹ بھی سائن کیا۔اس معاوضے میں ان کے شوز سے نکل جانے تک اضافہ بھی ہوا۔

اسٹار ویلیو

بالی وڈ اوراسپورٹس پرسنالیٹزجیسے نوجوت سنگھ سدھو رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض انجام دینے یا گیسٹ بننے کا 8سے10لاکھ ہرہفتہ یا اقساط کے وصول کرتے ہیں۔دوسری جانب سنگرز، ماڈلز اور دیگر ہستیاں جوبالی وڈ کے اسٹارز کی طرح تو مشہور نہیں لیکن پہچان ضرور رکھتی ہیں وہ بھی رئیلٹی شوز سے ٹھیک ٹھاک پیسے کما لیتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روی کسان کچھ سال پہلے بگ باس میں حصہ لینے کا تقریبا ًایک لاکھ لیتے تھے جبکہ شویتا تیواڑی اپنی شہرت کے مطابق فی ہفتہ 6 لاکھ روپے لیتی تھیں۔ بگ با س کے لئے ہی تنیشا مکھرجی 30سے35ہزارفی دن کے حساب سے لیتی تھیں اوراس میں ہر گزرتے ہفتے کے ساتھ اضافہ ہوا۔

ٹی وی کے کچھ مشہورہوسٹ جیسے حسین کواجروالا ہر ہفتے کا ایک لاکھ روپے لیتے ہیں۔ ’خطروں کے کھلاڑی‘ جیسے ہوسٹ عام طورپر چینلز سے دوشوز سائن کرتے ہیں۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین مثلاً بھارتی سنگھ کو ’انڈیا گوٹ ٹیلنٹ‘کی ایک قسط کی میزبانی کے لئے 15سے20ہزار روپے کی پیشکش کی گئی۔

XS
SM
MD
LG