رسائی کے لنکس

بھارتی روپے کا نیا ڈیزائن


نئے بھارتی روپئے پر یہ حرف ہو گا

نئے بھارتی روپئے پر یہ حرف ہو گا

بھارتی کرنسی ’روپیہ‘ اب اپنے ایک مخصوص اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ ڈالر، ین اور یورو کی صف میں شامل ہورہاہے۔

بھارتی حکومت نے جمعرات کے روز اس ڈیزائن کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں رومن حرف آر کے ساتھ دیونا گری حروف تہجی کا حرف ’ را‘ بھی شامل ہوگا۔

بھارتی وزیر اطلاعات امبیکا سونی نے کہا کہ روپے کایہ نیا ڈیزائن ایک منفرد حرف اور شناخت کا حامل ہوگا جو بھارتی معیشت کی مضبوطی اور طاقت کا اظہار بھی ہوگا۔

بھارت نے روپے کے نئے ڈیزائن کا انتخاب ایک ملک گیر مقابلے کے بعد کیا ہے جس میں تین ہزار سے زیادہ ڈیزائن پیش کیے گئے تھے۔

عہدے داروں نے اپنے انتخاب کو آخری شکل دینے کے لیے ان میں سے پانچ ڈیزائن منتخب کیے تھے، جن میں سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم ڈی اودھے کمار کے تیار کردہ ڈیزائن کا چنا ؤ کیاگیا۔

XS
SM
MD
LG