رسائی کے لنکس

آشا بھوسلے کی بیٹی ورشا بھوسلے نے خود کشی کرلی

  • کراچی

بھوسلے

بھوسلے

ان کی کوئی اولاد نہیں۔پیشے کے اعتبار سے وہ صحافی تھیں اور اسپورٹس رائٹراور کالم نگار کی حیثیت سے بہت سے رسائل وجرائد اور انٹرنیٹ میگزینز سے وابستہ رہیں

بالی ووڈ فلموں کی لیجنڈ گلوگارہ آشا بھوسلے کی بیٹی ورشا بھوسلے نے خودکشی کرلی۔

ورشا ممبئی کے علاقے پیڈر روڈ پر رہتی تھیں۔ انہوں نے پیر کی صبح خود کو گولی مارلی ۔ ان کی لاش ان کے فلیٹ سے ہی برآمد ہوئی۔بھارت کے تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات نے اس واقعے کو اہمیت دیتے ہوئے نمایاں انداز میں اسے کورکیا ہے۔

بھارت سے موصولہ میڈیارپورٹس کے مطابق ورشا کی عمر 56سال تھی۔ وہ اپنے شوہر سے طلاق لےکر پیڈر روڈ پر واقع اپنی والدہ آشا بھوسلے کے ساتھ ہی ”پربھو کونج “ نامی اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں۔اسی عمارت میں ان کی خالہ یعنی لتا منگیشکر بھی رہائش پذیر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ شوہر سے علیحدگی کے بعد ذہنی طور پر پریشان رہتی تھیں اور اس سے پہلے بھی دو مرتبہ خود کشی کی ناکام کوشش کرچکی تھیں۔ ان کی کوئی اولاد نہیں۔پیشے کے اعتبار سے وہ صحافی تھیں اور اسپورٹس رائٹراور کالم نگار کی حیثیت سے بہت سے رسائل وجرائد اور انٹرنیٹ میگزینز سے وابستہ رہیں۔

صحافت سے قبل انہوں نے بطور پلے بیگ سنگر کئی فلموں کے لئے کام کیا۔ وہ اپنی والدہ آشا بھوسلے کے ساتھ کئی کنسرٹس بھی کرچکی تھیں۔ ورشا کی موت کے وقت آشا جی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ وہ ان دنوں سنگا پور میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں مصروف تھیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG