رسائی کے لنکس

بھارتی وزیرِ تجارت پاکستان کے دورے پر


بھارتی وزیرِ تجارت پاکستان کے دورے پر
بھارتی وزیرِ تجارت پاکستان کے دورے پر

پاکستان کے ساتھ معمول کے رشتوں کے قیام اور اُنھیں نئی بلندیوں پر لے جانے سے اِن دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین اعتماد کی بحالی ہوگی اور سارک کے اندر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

بھارتی وزیرِ تجارت آنند شرما پیر کے روز سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ لاہور میں منعقد ہونے والے ’انڈیا شو‘ میں شرکت کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم امین فہیم کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق تمام امور پر تبادلہٴ خیال کریں گے۔

تیس سالوں میں کسی بھارتی وزیرِ تجارت کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے، جِس کی وجہ سے اِسے کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

پاکستان روانہ ہونے سے قبل، اُنھوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اُن کے دورے سے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ماحول سازگار کرنے میں مدد ملے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ ہم باہمی اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے تمام پہلوؤں پر تبادلہٴ خیال کریں گے اور دونوں ملکوں کے تجارتی سربراہوں کے مابین جامع مذاکرات کے امکانات کو تلاش کریں گے۔

پاکستان کے ساتھ معمول کے رشتوں کے قیام اور اُنھیں نئی بلندیوں پر لے جانے سے اِن دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین اعتماد کی بحالی ہوگی اور سارک کے اندر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اُن کے دورہٴ پاکستان میں دونوں ملکوں کےسکریٹری تجارت کی ملاقات اور باہمی تجارت اور اعتماد میں اضافے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین اشیا کی آزادانہ تجارت اور تجارتی سربراہوں کے وفود کے تبادلے کے لیے ضروری ہے کہ امن و سلامتی اور یکجہتی کا ماحول قائم ہو۔

اُن کے ساتھ صنعت و تجارت کی کم از کم 120شخصیات بھی پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG