رسائی کے لنکس

بھارت: رکن اسمبلی کو خاتون ٹیچر نے چاقو مار کر ہلاک کردیا


بھارت: رکن اسمبلی کو خاتون ٹیچر نے چاقو مار کر ہلاک کردیا

بھارت: رکن اسمبلی کو خاتون ٹیچر نے چاقو مار کر ہلاک کردیا

مشرقی بھارت میں پولیس نے کہاہے کہ ایک ہندو قوم پرست قانون سازکو ایک خاتون اسکول ٹیچر نے چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا ۔ خاتون کا الزام ہے کہ قانون ساز نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ریاست بہار کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی راج کشور کشاری کو منگل کے روز ایک خاتون سکول ٹیچر نے اس وقت چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر پر مہمانوں کے ساتھ ملاقات کررہےتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشاری کے حامیوں نے اس واقعہ کے بعد خاتون پر حملہ کیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ خاتون کا نام روپم پاتھک بتایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاتھک نے گذشتہ سال 51 سالہ کشاری اور ان کے سیکرٹری کے خلاف جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا درخواست واپس لے لی گئی تھی یا اسے خارج کردیا گیا تھا۔ کشاری کے خلاف باضابطہ طورپر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیاتھا۔

کشاری اپنی ہلاکت سے قبل چوتھی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں انہیں ایک نمایاں مقام حاصل تھا۔

XS
SM
MD
LG