رسائی کے لنکس

نئی دہلی: اردوان کے ساتھ مودی کی تجارتی تعلقات پر بات چیت


مودی نے کہا ہے کہ جب 2008ء میں اُنھوں نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اُس کے مقابلے میں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت دوگنا ہوچکی ہے، اور اس کے مزید فروغ پانے کا ایک ’’بڑا امکان‘‘ موجود ہے

ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور ترکی کو چاہیئے کہ وہ اپنے پہلے ہی سے سرگرم کاروباری اور سیاسی تعلقات کو تقویت دیں۔

اردوان اتوار کی رات گئے نئی دہلی پہنچے۔ صدر کے ہمراہ ترک تاجروں کا ایک بڑا وفد بھارت پہنچا ہے۔

مودی نے کہا ہے کہ جب 2008ء میں اُنھوں نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اُس کے مقابلے میں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت دوگنا ہوچکی ہے، اور اس کے مزید فروغ پانے کا ایک ’’بڑا امکان‘‘ موجود ہے۔

مودی نے یہ بات پیر کے روز بھارت ترکی کاروباری سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا انعقاد بھارت کی اہم صنعتی تنظیموں نے کیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ پیر ہی کی شام اہل کار اردوان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین طے پانے والے سمجھوتوں کا اعلان کریں گے۔

XS
SM
MD
LG