رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد 'لاپتا'


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج، پولیس اور رضاکاروں سمیت امدادی محکمے کے ارکان جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاپتا افراد کی تلاش شروع کی جا چکی ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ایک گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان سوتوپوپروو نوگرہو نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح پونوروگو ضلع کے گاؤں باناران میں کسان ادرک کاشت کر رہے تھے کہ اچانک یہاں مٹی کا ایک تودہ آگرا۔

مقامی حکام کے مطابق کم ازکم 27 افراد تودے تلے دب گئے جب کہ بعض اطلاعات کے مطابق ان افراد کی تعداد 38 ہے۔

فوج، پولیس اور رضاکاروں سمیت امدادی محکمے کے ارکان جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاپتا افراد کی تلاش شروع کی جا چکی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے بہت سے مکانات اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ سرسبز فصلیں بھی اس کی زد میں آکر تباہ ہو گئی ہیں۔

انڈونیشیا میں موسمی بارشیں اکثر سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا سبب بنتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG