رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: کشتی میں آتش زدگی سے 11 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

انڈونیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ جزیرہ جاوا کے قریب ایک کشتی میں آتش زدگی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جمعہ کی صبح حادثے کا شکار ہونے والی کشتی جاوا کی میراک نامی بندرگاہ سے سماٹرا جا رہی تھی۔

آمدورفت سے متعلق وزارت کے ترجمان نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ کشتی پر موجود 427 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے لیکن تاحال درجنوں مزید مسافر اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

پولس نے کہا ہے کہ حادثہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ہزاروں جزیروں پر مشتمل ریاست انڈونیشیا میں کشتیاں لوگوں کی نقل و حرکت کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG