رسائی کے لنکس

انڈونیشیا:فضائیہ کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 13 ہلاک


فائل فوٹو

انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے حکام کے مطابق طیارہ اتوار کی صبح ایک تربیتی مشق کے دوران پاپوا کے علاقے میں ایک پہاڑ سے جا ٹکرایا۔

ہرکولیس سی۔130 مال بردار طیارے نے ٹیمیکا سے اڑان بھری اور اپنی منزل وامینا سے کچھ ہی دیر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے عہدیدار ایوان احمد رسکی ٹیٹوس کا کہنا ہے کہ جہاز کا ملبہ لیسووا پہاڑ پر بکھرا پڑا ہے جہاں مرنے والوں کی لاشوں کو وامینا منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاپوا انڈونیشیا کے انتہائی مشرق میں ایک دور افتادہ اور پہاڑی خطہ ہے اور یہاں زمینی راستے سے آمدورفت بسا اوقات ناممکن ہونے کی وجہ سے فضائی ذرائع نقل و حمل استعمال کیے جاتے ہیں۔

انڈونیشیا میں فضائی سفر کا ریکارڈ کچھ اتنا اچھا نہیں اور صدر جوکو ویدودو نے گزشتہ سال عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ فضائیہ کے عمر رسیدہ طیاروں کی بابت جائزہ لیں گے۔

گزشتہ سال فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG