رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: احتجاجی مظاہروں میں جانوروں کو لانے پر پابندی


انڈونیشیا: احتجاجی مظاہروں میں جانوروں کو لانے پر پابندی
انڈونیشیا: احتجاجی مظاہروں میں جانوروں کو لانے پر پابندی

مجھے کسی بھینسے کی مانند موٹا، بے وقوف اور سُست نہ سمجھا جائے؛ صدر

انڈونیشیا میں ایک حالیہ احتجاجی مظاہرے میں ملک کے صدر بام بانگ یدھ یونو کی توہین کرنے کے لیے ایک بھینسے کو لانے کے واقعے کے بعد، حکومت نے کہا ہے کہ وہ جلسے جلوسوں میں جانوروں کو لانے پر عائد ایک پابندی پر عمل کرائے گی۔

اس پابندی سے پہلے انڈونیشیا کے لوگوں نے پچھلے ہفتے صدر یُدھ یونو کی دوسری معیادِ صدارت کے پہلے 100 دنوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ کچھ لوگ ان مظاہروں میں بھینسوں کو لےآئے جن پر اُنہوں نے مسٹر یدھ یونو کی تصویروں کے پوسٹر چپکا دیے یا اُن کے نام کے حروف لکھ دیے۔

صدر نے کہا ہے کہ وہ کسی مویشی کے ساتھ اپنے موازنے کو ایک ناگوار بات سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات پسند نہیں کہ انہیں ” کسی بھینسے کی مانند بھاری بھرکم، بے وقوف اور سُست“ سمجھا جائے۔

اخبار جکارتا گلوب نے کہا ہے حکومت کے مخالف مظاہرین کا ایک گروپ جمعرات کے روزایک بھینسے کو لے کر جکارتا میں ہوٹل انڈو نیشیا پہنچ گیا تھا۔ لیکن پولیس نے اُن لوگوں کو جانور کو ساتھ لے کر شہر میں گھومنے سے روک دیا۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لیے پابندی پر عمل کرارہے ہیں۔ اس لیے کہ بھینسے کو اگر غصّہ آجائے تو وہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG