رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: نئے دہشت گرد گروپ کے دو ارکان گرفتار


انڈونیشیا: نئے دہشت گرد گروپ کے دو ارکان گرفتار

انڈونیشیا: نئے دہشت گرد گروپ کے دو ارکان گرفتار

انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے جزیرے جاوا میں دو لوگوں کو مغربی صوبے آچہ میں ایک اسلام پرست گروپ کو ہتھیار سپلائی کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیاہے۔

قومی پولیس کے سربراہ بم بانگ ہندارسو دانوری نے پیر کے روز کہا کہ ان دونوں افراد پر ایک نئے دہشت گرد کے رکن ہونے کا شبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ جب سے اس گروپ کے خلاف پکڑ دھکڑ شروع ہوئی ہے، 16 دوسرے افراد کو بھی گرفتار کیا جاچکاہے۔

پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس نئے گروپ کے سابق علیحدگی پسند دھڑے ’ فری آچہ موومنٹ ‘ سے کوئی رابطے نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG