رسائی کے لنکس

انڈونیشیا:کشتی ڈوبنے سے 11 ہلاک


انڈونیشیا:کشتی ڈوبنے سے 11 ہلاک
انڈونیشیا:کشتی ڈوبنے سے 11 ہلاک

انڈونیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح ایک کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

لکڑی کی کشتی پر سوار افراد میں جزیرہ بالی سے تعلق رکھنے والے موسیقار اور سازندے بھی سوار تھے۔

بالی کے مقامی حکام کے مطابق سازندوں کا یہ گروپ بالی سے ایک قریبی جزیرے نوسا پنیدا جارہا تھا جہاں انھیں ایک تدفین کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

امدادی کارروائیوں کے سربراہ کیٹٹ پروا کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے 11 افراد کو پانی سے زندہ نکال لیا ہے جب کہ دیگر لاپتہ 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

تقریباً 17000 جزائر پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں ناقص حفاظتی اقدامات کی وجہ سے سمندری حادثات ایک معمول ہیں۔

XS
SM
MD
LG