رسائی کے لنکس

انڈونیشیا سے آسٹریلیا جانے والی کشتی ڈوب گئی، 21 ہلاک


اطلاعات کے مطابق اس حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک لبنانی شخص کی بیوی اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

انڈونیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ پناہ کی متلاشیوں کو آسٹریلیا لے جانے والی ایک کشتی جزیرہ جاوا کے قریب ڈوب گئی جس میں کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق 28 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 70 سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں۔

کشتی پر سوار لوگوں میں اکثریت کا تعلق مشرق وسطیٰ بشمول لبنان اور یمن سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک لبنانی شخص کی بیوی اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا ہے کہ کشتی آسٹریلیا کے جزیرہ کرسمس جارہی تھی۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب آسٹریلیا کے نو منتخب وزیراعظم ٹونی ایبٹ آئندہ ہفتے انڈونیشیا کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں جہاں کشیوں میں سوار ہو پناہ کی تلاش میں ان کے ملک آنے والوں کا معاملہ توجہ کا مرکز رہے گا۔

کشیتوں کے ذریعے پناہ گزینوں کی آسٹریلیا آمد آسٹریلیا میں ایک اہم سیاسی معاملہ رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG