رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک، کئی لاپتہ


انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک، کئی لاپتہ
انڈونیشیا: کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

انڈونیشیائی حکام نے کہا ہے کہ جزیرہ سلاویسی کے نزدیک ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی دیگر زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق امدادی اہلکاروں نے کم از کم 93 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ واقعہ میں کتنے لوگ لاپتہ ہوئے ہیں کیونکہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

17 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں کشتیاں آمدو رفت کا ایک مقبول اور بنیادی ذریعہ ہیں تاہم حفاظتی اقدامات کی کمی اور گنجائش سے زیادہ مسافرسوار کرنے کے باعث انہیں اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG