رسائی کے لنکس

پل گرنے سے آٹھ بچے ہلاک، پانچ لاپتہ

  • ب

پل گرنے سے آٹھ بچے ہلاک، پانچ لاپتہ

پل گرنے سے آٹھ بچے ہلاک، پانچ لاپتہ

انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے آچا میں ایک پل ٹوٹنے سے آٹھ بچے برساتی نالے میں گرکرہلاک ہو گئے ہیں جب کہ پانچ لاپتہ ہیں۔

اتوار کے روز پیش آئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چھ سے 13 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت درجنوں افراد پل پر کھڑے ہو کر آفات کو ٹالنے کے لیے کی جانے والی ایک روایتی تقریب دیکھ رہے تھے جب کہ حالیہ دنوں میں علاقے میں ہوئی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے برساتی نالے میں طغیانی آئی ہو ئی تھی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG