رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں 7.3 شدت کا زلزلہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بحرالکاہل میں سونامی کے انتباہی مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سمندر میں ایک میٹر بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں جو انڈونیشیا کے بعض ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

انڈونیشیا میں ہفتہ کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے بعد 300 کلومیٹر کے علاقے کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی اور یہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے آیا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اس کا مرکز مالوکو جزائر میں 46 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

ہوائی میں قائم بحرالکاہل میں سونامی کے انتباہی مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سمندر میں ایک میٹر بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں جو انڈونیشیا کے بعض ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

سینٹر کے مطابق کم بلندی کی لہریں تائیوان اور اوکیناوا تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

انڈونیشیا زلزلوں اور آتش فشاں کی فالٹ لائنز کہلانے والے "رنگ آف فائر" یعنی حلقہ آتش پر واقع ہے اس لیے یہاں زلزلوں کا آنا معمول کی بات ہے۔

XS
SM
MD
LG