رسائی کے لنکس

جکارتہ میں حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائی


انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعرات کو خودکش بمباروں اور مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

انڈونیشیا کی پولیس نے جکارتہ میں بم دھماکوں کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ کارروائی ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو طلوع آفتاب سے قبل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ ایک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تاہم وہ جکارتہ میں حملوں میں ملوث نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق جکارتہ میں حملے میں ملوث دہشت گرد گروپ کے سیل تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعرات کو خودکش بمباروں اور مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ان حملوں میں پانچ حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جکارتہ کے مرکزی تجارتی علاقے میں کئی گھنٹوں تک حملہ آوروں سے جھڑپ جاری رہی، اس دوران دو خودکش حملہ آوروں نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا جب کہ دیگر تین مسلح حملہ آور جھڑپ میں مارے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے انڈونیشیا اور کینیڈا کا ایک ایک شہری تھا جب کہ کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آبادی کے لحاظ سے مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے حملے کی ذمہ داری ’داعش‘ نے قبول کی تھی۔

ملک بھر میں پولیس کی سربراہوں کو انتہائی چوکس رہنے کا کہا گیا ہے جب کہ جکارتہ میں کچھ سفارت خانے بھی بند کر دیئے ہیں اور سیاحوں میں مقبول بالی جزیرے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG