رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: 17 جولائی کے بم دھماکوں میں ملوث شخص پر مقدمہ


انڈونیشیا
انڈونیشیا

انڈونیشیا کے استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ اس مشتبہ انڈونیشی عسکریت پسند، جبرائیل عبدالرحمٰن کو، جس پر پچھلے سال جکارتا کے خود کش بم دھماکوں میں مدد کا الزام ہے، عدالت سے سات سال قیدکی سزا دلوانا چاہتے ہیں۔

پراسیکیوٹرز نے یہ درخواست جمعرات کے روز اس وقت کی جب مشتبہ شخص کو جکارتا کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس پر17 جولائی کو دو مہنگے ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں ملوث ہونے کالزام ہے۔ ان حملوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رحمٰن کو حملوں کے ایک ماہ بعد گرفتار کیا گیاتھا۔ انڈونیشی حکام پر اس پر حملوں کے سرغنہ ملائیشیا کے دہشت گرد نورالدین ٹاپ کو مدد دینے اور اس کے بارے میں معلومات پوشیدہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ ا نڈونیشی پولیس نے پچھلے ستمبر میں ایک چھاپے میں نورالدین کو ہلاک کردیا تھا۔

انڈونیشیا 2002ء سے، جب انہوں نے جزیرہ بالی کے ایک نائٹ کلب میں دھماکے کرکے 202 افراد کو ہلاک کردیا تھا ، جن میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے، القاعدہ سے منسلک اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑ رہاہے۔ اس وقت سے انڈونیشیا میں جاری پکڑ دھکڑ کی کارروائی میں سینکڑوں عسکریت پسند یا تو مار جاچکے ہیں یا پکڑےجاچکے ہیں اور ان پر مقدے چلائے جارہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG