رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک


انڈونیشیا میں حکام نے کہا ہے کہ سیاحتی جزیرے بالی پر پولیس نے پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ افراد جزیرے پر حملوں اور ڈاکہ زنی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

حکام کے مطابق یہ مشتبہ عسکریت پسند پولیس کے ساتھ اتوار کو دیرگئے ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے۔ پولیس نے ان کے ٹھکانے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

باور کیا جاتا ہے کہ یہ پانچوں مشتبہ افراد گزشتہ سال شمالی سماٹرا صوبے میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے دوران پولیس افسر کو ہلاک کرنے والے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گروہ اپنی کارروائیوں کی مالی معاونت کے لیے بینک لوٹتا ہے۔

XS
SM
MD
LG