رسائی کے لنکس

انڈونیشیا کا دورہ ضرور کروں گا: صدر اوباما


انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بام بانگ یودھویونو

انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بام بانگ یودھویونو

صدر اوباما نے کہاہے کہ انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بام بانگ یودھویونو نے ایک بار پھر انہیں اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ صدر اوباما نے اپنے بچپن کے چار سال وہاں گذارے تھے۔

صدر اوباما نے اتوار کے روز ٹورانٹو میں جی -20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر انڈونیشی صدر یودھویونو سے ملاقات کی۔

مسٹر اوباما نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ انڈونیشیا کا دورہ ضرور کریں گے تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا۔

امریکی صدر نے اس سال مارچ میں اپنے خاندان کے ہمراہ انڈونیشیا کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن انہیں امریکی کانگریس میں نظام صحت کی اصلاحات پر اہم ووٹنگ کی بنا پر اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کرناپڑا۔

اس ماہ کے شروع میں طے شدہ دورے کو بھی مؤخر کرنا پڑا۔ اس بار خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے باعث صدر اوباما انڈونیشیا کے دورےپر نہیں جاسکے تھے۔

XS
SM
MD
LG