رسائی کے لنکس

سیاسی ’اجنبی‘ نے انڈونیشیا کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا


امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حلف لینے کی تقریب میں شرکت کی، جس سے ایشیا پیسیفک خطے میں اوباما انتظامیہ کی یکجہتی کے عزم کی غمازی ہوتی ہے

جوکو وڈوڈو نے پیر کے دِن دارالحکومت جکارتہ میں انڈونیشیا کے نئے صدر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا۔

وہ انڈونیشیا کے پہلے منتخب صدر ہیں جن کا ملک کی سیاسی یا فوجی اشرافیہ سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حلف لینے کی تقریب میں شرکت کی، جس سے ایشیا پیسیفک خطے میں اوباما انتظامیہ کی یکجہتی کے عزم کی غمازی ہوتی ہے۔


حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ سفارت کار مسٹر وڈوڈو اور ایشیا کے دیگر رہنماؤں سے ملیں گے، جو اِس وقت جکارتہ میں ہیں، جس دوران اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے شدت پسندوں کی طرف سے پروپیگنڈہ کو رد کرنے کے ضمن میں اُن کی حمایت کے حصول کی توقع ہے، جنھوں نے اس وقت شام اور عراق میں بے سکونی کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔

کیری ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق، سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ، برونائی کے سلطان حسن البولکیا اور متعدد سربراہانِ ملک سے ملاقات کریں گے۔


مسٹر وڈوڈو دو برس قبل جکارتہ کے میئر منتخب ہوئے،اور اس سال جولائی میں کانٹے کے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کی۔

تریپن برس کا یہ شخص عمارتی لکڑی کا سابق برآمد کنندہ ہے، جو ’جوکووی ‘کے نام سے مشہور ہیں۔ اُنھیں ایک مصلح سمجھا جاتا ہے، ایک ایسا یکتا امیدوار جن کا طویل مدت تک انڈونیشیا کے متنازع صدر، سہارتو سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے، جنھیں 1998ء میں عہدے سے ہٹایا گیا، اور 10 برس بعد فوت ہوئے۔

XS
SM
MD
LG