رسائی کے لنکس

مظاہرے کے بعد انڈونیشیا کے صدر کا دورہ آسٹریلیا منسوخ


جمعہ کو جکارتہ میں گورنر کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہو گیا اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے بعد آسٹریلیا کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

صدر ویدودو نے اس کا الزام ’’سیاسی ایکٹرز‘‘ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال ابتر بنا رہے ہیں۔

جمعہ کو جکارتہ میں گورنر کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہو گیا اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے علاوہ پانی کی تیز دھار کا استعمال بھی کیا۔

ایک اندازے کے مطابق مظاہرے میں 50 ہزار سے زائد افراد شریک تھے، اُن کا الزام تھا کہ گورنر بسوکی پرناما نے اپنے مخالفین کے خلاف مہم میں قرآنی آیات استعمال کر کے مبینہ طور پر اسلام کی توہین کی۔

گورنر بسوکی نے اپنے بیانات پر معذرت کرچکے ہیں، لیکن کئی لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں انڈونیشیا کے توہین مذہب کے سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG