رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: باکسنگ میچ کے بعد بھگدڑ مچنے سے 17 ہلاک


لگ بھگ 1500 افراد مقامی باکسنگ چیمپئین شپ کا میچ دیکھ رہے تھے کہ شکست کھانے والے باکسر کے حامیوں نے غصے میں آکر کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں۔

انڈونیشیا میں پولیس نے کہا ہے کہ باکسنگ کے ایک میچ میں ہارنے والے کھلاڑی کے حامیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے آغاز کے بعد بھگدڑ مچنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

عہدیداروں کے مطابق نبیرا کے علاقے میں لگ بھگ 1500 افراد مقامی باکسنگ چیمپئین شپ کا میچ دیکھ رہے تھے کہ شکست کھانے والے باکسر کے حامیوں نے غصے میں آکر کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے بعد ہر کوئی ہال سے باہر نکلنے کے لیے تیزی سے دو بیرونی راستوں کی لپکا اور اسی دوران بھگڈر میں حالت قابو سے باہر ہو گئے۔

بھگدڑ سے کم از کم چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG