رسائی کے لنکس

انڈونیشیا نے آسٹریلیا سے فوجی تعاون معطل کر دیا


انڈونیشیا کے فوجی ایک تقریب کی ریہرسل کے دوران (فائل فوٹو)

انڈونیشیا کے فوجی ایک تقریب کی ریہرسل کے دوران (فائل فوٹو)

2009 میں جاسوسی کے الزامات کے بعد انڈونیشیا کے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان 2013 کے بعد فوجی تعاون میں اضافہ دیکھا گیا۔

انڈونیشیا نے آسٹریلیا کے ساتھ فوجی تعاون معطل کر دیا ہے۔

انڈونیشیا کی طرف سے یہ اقدام اس کی ریاست کے نظریے کی مبینہ تضحیک پر کیا گیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے ترجمان میجر جنرل ویریانتو نے بدھ کو کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ اُن خبروں کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جن میں انڈونیشیا کے ایک تربیت کار نے بتایا کہ آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز کے اڈے پر ایک ایسا پلاسٹک کور میں لپٹا کاغذ آویزاں کیا گیا جس میں مبینہ طور پر انڈونیشیا کے ایک بنیادی نظریے کی ’تضحیک‘ کی گئی۔

انڈونیشیا کے میڈیا کے مطابق اس کاغذ پر مبینہ طور پر انڈونیشیا کے 25 کروڑ عوام کے اتحاد کی علامت سمجھے جانے والے نشان ’' پنچ شلا ‘ کی تضحیک کی گئی ہے۔

2009 میں جاسوسی کے الزامات کے بعد انڈونیشیا کے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان 2013 کے بعد فوجی تعاون میں اضافہ دیکھا گیا۔

XS
SM
MD
LG