رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: پیر سے بالی بم دھماکوں کے مقدمے کی سماعت


انڈونیشیا: پیر سے بالی بم دھماکوں کے مقدمے کی سماعت
انڈونیشیا: پیر سے بالی بم دھماکوں کے مقدمے کی سماعت

2002ء کے بالی بم دھماکوں میں، انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے، بالی، پر دہشت گرد حملوں میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے

انڈونیشیا نے کہاہے کہ پیر کے روز سے 2002ء کے بالی بم دھماکوں کے مقدمے کی سماعت ایشیا کے ایک انتہائی مطلوب مشتبہ دہشت گرد کے خلاف شروع ہورہی ہے۔ انڈونیشیا کے اس تفریحی جزیرے پر دہشت گرد حملوں میں 200 سے زیادہ افرا دہلاک ہوگئے تھے جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔

پراسیکیورٹرز نے مغربی جکارتہ کی ایک عدالت سے کہا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد عمر پاتک پر لوگوں کو منصوبہ بندی کے تحت ہلاک کرنے اور بالی کے نائٹ کلبوں میں حملوں کے لیے استعمال کیے جانے والے بم تیار کرنے کا الزام عائد کرے۔

عمر پاتک کو 2000ء میں کرسمس کی شام کے موقع پر دارلحکومت میں گرجاگھروں پر مہلک حملوں میں اپنے مبینہ کردار کی بنا پر اس سے ملتے جلتے الزامات کا بھی سامنا ہے ۔

پاتک کو جنوری 2001ء میں ایبٹ آباد سے گرفتارکرنے کے بعد انڈونیشیا بھیج دیا گیاتھا۔

بعدازاں ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے ایک خفیہ کارروائی کے دوران گذشتہ سال دو مئی کو القاعدہ کے راہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیاتھا۔

انڈونیشی حکام کا کہناہےکہ پاتک اپنی گرفتاری سے قبل اسامہ بن لادن سے ملاقات کی کوشش کررہاتھا۔

حکام نے یہ بھی کہاہے کہ پاتک نے بالی کے بم دھماکوں میں اپنے کردار کا اقرار کرلیا ہے۔

XS
SM
MD
LG