رسائی کے لنکس

بدھ کی رات کبومان کےقصبے میں چھاپے کے دوران گولیوں کے تبادلے میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اِس سے قبل، بندونگ میں چار گھنٹے طویل مقابلے کے دوران تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے

انڈونیشیا کے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق خصوصی تربیت یافتہ دستے نے جزیرہ ٴجاوا میں مارے گئے چھاپوں کے دوران سات مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ 13کو گرفتار کر لیا ہے۔

بدھ کی رات کبومان کےقصبے میں چھاپے کے دوران گولیوں کے تبادلے میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اِس سے قبل، بندونگ میں چار گھنٹے طویل مقابلے کے دوران تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس ترجمان، رفیع امر نے بتایا ہے کہ کارروائی میں انسدادِ دہشت گردی سے وابستہ 88دستے کا ایک اہل کار ہلاک ہوا۔

اُن کے بقول، بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں کرکے دہشت گرد رقوم اکٹھی کر رہے ہیں۔

’دراصل، یہ اِس بات کی طرف نشاندہی ہے کہ پیسے جمع کرکے وہ دہشت گرد کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔

پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے، آیا حالیہ دِٕنوں کے دوران برما کے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کے جواب میں یہاں کے مشتبہ دہشت گرد جکارتہ میں برما کے سفارت خانے پر بم حملے کی سازش تو نہیں کر رہے۔

گذشتہ ہفتےحکام نے دو افراد کو حراست میں لیا تھا، جو اسلحے سے لیس تھے اور جنھوں نے اِس سازش کا اقرار کیا تھا کہ وہ سفارت خانے کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
XS
SM
MD
LG