رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: سونامی سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک


انڈونیشیا: سونامی سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک
انڈونیشیا: سونامی سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک

انڈونیشیا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کو پیر کے روز سمندر کی تہہ میں زلزلے سے جنم لینے والے طوفان سونامی کے نتیجے میں مغربی انڈونیشیا کے جزائز میں 100 سے زیادہ افراد ہلا ک ہوگئے ہیں۔

منتاوئی جزائر کی علاقائی پارلیمنٹ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے منگل کو انڈونیشیا کے میٹرو ٹیلی ویژن کو بتایا کہ پیر کے سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 108 ہوچکی ہے جب کہ 502 افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

ہندری دوری ستوکو نے کہا کہ مقامی حکام لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کو مددفراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ لاپتا افراد میں ایک کشتی میں سوار آٹھ سے10 آسٹریلوی سیاح بھی شامل ہیں جن سے سونامی کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ پیر کو دیر گئے تین میٹرتک بلند لہروں نے جزائر میں تباہی پھیلادی اورساحلی دیہاتوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

سونامی کا باعث بننے والا 7.7 کی قوت کے زلزلے کا مرکز جنوبی جزیرے پاگئی کے مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندری لہروں سے اس جزیرے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

انڈونیشی حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا تھا، مگر طوفان کی کوئی اطلاع نہ ملنے پر ایک گھنٹے کے اندر اپنا انتباہ واپس لے لیا تھا۔

26 دسمبر2004ء میں سماٹرا کے ساحلی علاقے میں ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں بحرہند میں آنے والے سونامی سے تقریباً دو لاکھ 30 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جن میں سے لگ بھگ نصف کا تعق انڈونیشیا کے آچہ صوبے سے تھا۔

XS
SM
MD
LG